Friday, April 26, 2024

ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران دشمن کے 5 جنگی طیارے تباہ کیے

ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران دشمن کے 5 جنگی طیارے تباہ کیے
September 6, 2018
کراچی (92 نیوز) ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران دشمن کے 5 جنگی طیارے تباہ کر کے جرات اور بہادری کی وہ داستان رقم کی جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ عظیم اور بہادر شاہین ایم ایم عالم کے بغیر پاک فضائیہ کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی۔ ان کا پورا نام محمد محمود عالم تھا۔ چھ جولائی انیس سو پنتیس کو کو کلکتہ میں پیدا ہوئے اور انیس سو باوون میں پاکستان ائر فورس میں کمیشن حاصل کیا۔ دو اکتوبر انیس سو ترپن کو لڑاکا ہوا باز کے عہدے پر براجمان ہوئے۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ایک منٹ کے دوران دشمن کے پانچ جنگی طیارے تباہ کرکے نہ صرف عالمی ریکارڈ بنایا بلکہ تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ بھی کیا۔ عظیم ہیرو کو وطن عزیز کے دفاع میں تاریخی کارنامے پر ستارہ جرات سے نوازا گیا اور ان کا جنگی جہاز ایف چھیاسی لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کر دیا گیا۔ ایم ایم عالم انیس سو بیاسی میں ائر کموڈور کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے اور اٹھارہ مارچ دو ہزار تیرہ کو 78 برس کی عمر میں دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔