Sunday, May 5, 2024

ایم ایم اے کا مینار پاکستان پر جلسہ، سراج الحق، فضل الرحمان سمیت دیگر کی شرکت

ایم ایم اے کا مینار پاکستان پر جلسہ، سراج الحق، فضل الرحمان سمیت دیگر کی شرکت
May 13, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں پنڈال سجا لیا ، جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سراج الحق ، مولانا فضل الرحمان سمیت ایم ایم اے کے دیگر اہم رہنماؤں نے جلسے میں شرکت کی ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کا وعدہ کرتے ہیں ،  ہمیں نیا نہیں اسلامی پاکستان چاہئے ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ امریکی ایجنٹ دینی جماعتوں کے اتحاد سے پریشان ہیں اور آج کا جلسہ دکھ کر مخالفین کے رنگ اڑ گئے ہیں ۔