Monday, May 13, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں پیش رفت، ایکنک نے مین لائن ون ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی

ایم ایل ون منصوبے میں پیش رفت، ایکنک نے مین لائن ون ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی
August 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایم ایل ون منصوبے میں بڑی پیش رفت ہو گئی۔ ایکنک نے مین لائن ون ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دی گئی۔ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جو پانچ سال میں مکمل ہو گا۔ منصوبے کے تحت 1872 کلو میٹر کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپگریڈیشن کی جائے گی۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1290996011012370434?s=20 اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 1861 میں جو ٹریک بنا اسے آج تک کسی نے ہاتھ نہیں لگایا۔ تاریخ ساز منصوبہ سے تمام ریلوے کراسنگ ختم ہو جائینگی۔ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ پاکستان کی تاریخ بدلنے والا منصوبہ معاشی انقلاب برپا کر دے گا۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1290981250338095106?s=20 چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ایکنیک کی جانب سے ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پشاور سے کراچی ایم ایل ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، جب کہ منصوبے کے تحت حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی ہو گی۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1290979796030300160?s=20 وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے ریلوے منصوبے کی تکمیل کے بعد مسافر ٹرینیں 160 کلومیٹر جبکہ مال بردار گاڑیاں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ اس ریلوے منصوبے پر 672 ارب روپے کا مقامی میٹریل استعمال اور افرادی قوت استعمال ہو گی۔