Wednesday, May 8, 2024

ایم ایس لیاری جنرل اسپتال سمیت لیاری میڈیکل کالج کے 35 پروفیسر، ڈاکٹر کورونا کا شکار

ایم ایس لیاری جنرل اسپتال سمیت لیاری میڈیکل کالج کے 35 پروفیسر، ڈاکٹر کورونا کا شکار
November 12, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس سمیت لیاری میڈیکل کالج کے35 پروفیسر اور ڈاکٹر کورونا کا شکار ہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں شہری کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ کورونا وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا۔ 15 روز کے دوران بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے 34 فیکلٹی ممبران کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کا نشانہ بننے والوں میں پروفیسر، ڈاکٹر اور لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغاز بیر بھی شامل ہیں۔ کالج کی پرنسپل انجم رحمان بڑھتےہوئےکورونا کیسز پر تشویش ظاہرکی ہے۔ طبی ماہرین شہری  کوروناوائرس سےبچنےکےلئے تمام ایس اوپیز پرعمل کریں۔ چہرے پر ماسک پہنہیں۔ سینٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی فاصلوں کو خیال رکھیں۔