Wednesday, April 24, 2024

ایم ایس سول اسپتال ساہیوال کا رضاکار کی میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار

ایم ایس سول اسپتال ساہیوال کا رضاکار کی میڈیکل رپورٹ دینے سے انکار
September 22, 2018
ساہیوال ( 92 نیوز ) ایم ایس سول اسپتال ساہیوال نے دربار پاکپتن پرایلیٹ فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے رضا  کار کی میڈیکل سرپورٹ دینے سے انکار کر دیا۔ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جانب سے رضاکار پر تشدد کے واقعے کو دن بیت گئے مگر  ایم ایس کی جانب سے رپورٹ جاری نہ کی گئی ، پولیس نے بھی میڈیکل رپورٹ حاصل نہ کی۔ آر پی او ساہیوال سے رابطے کی کوشش پر بتایا گیا وہ چھٹی پر ہیں۔