Friday, April 26, 2024

ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ وجوہات کا تعین کرنے کیلئے روسی ٹیم پاکستان آئیگی

ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ وجوہات کا تعین کرنے کیلئے روسی ٹیم پاکستان آئیگی
May 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سانحہ نلتر میں گر کر تباہ ہونے والے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا ملبہ فرانزک ٹیسٹ کےلئے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نلتر سانحہ کی تحقیقات میں معاونت کےلئے 4رکنی روسی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے کہ مل ماسکو ہیلی کاپٹر پلانٹ سے منسلک روسی ٹیم ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ملبے کا جائزہ لے گی، روسی ٹیم ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کے حادثے کی تحقیقات میں مہارت رکھتی ہے۔ روسی ٹیم ہیلی کاپٹر حادثہ کا سبب بننے والی فنی خرابی کا تعین کرے گی۔ مذکورہ روسی ٹیم ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانے والی کمپنی مل ماسکو کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔