Tuesday, April 23, 2024

ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اعلیٰ تربیت یافتہ تھے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا: ایئرچیف سہیل امان خان

ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اعلیٰ تربیت یافتہ تھے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا: ایئرچیف سہیل امان خان
May 9, 2015
لاہور (92نیوز) ایئرچیف مارشل سہیل امان خان نے کہا ہے کہ نلتر حادثے میں کسی کا زندہ بچ جانا معجزے سے کم نہیں، ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث بے قابو ہو گیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم آئی 17کے پائلٹ اعلیٰ تربیت یافتہ تھے۔ وادی نلتر میں ہیلی کاپٹر معمول کی پروا ز کررہا تھا، بیس کمانڈر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کا خود مشاہدہ کررہے تھے، ہیلی کاپٹر لینڈنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث بے قابو ہوگیا۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان خان نے کہا کہ عالمی برادری نے نلتر حادثے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ چلے گا۔