Sunday, May 12, 2024

ایم 4 موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

ایم 4 موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
November 6, 2020
پنڈی بھٹیاں (92 نیوز) ایم 4 موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافر رلنے لگے، کئی ماہ سے بند ٹول پلازہ کھولنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی مسئلہ اجاگر کرنے پر متعلقہ حکام سیخ پا ہوگئے، ٹھیکیدار کمپنی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 نیوز کو زبردستی کوریج سے روک دیا۔ سکیورٹی گارڈ نے رپورٹنگ ٹیم سے بدتمیزی کی، کیمرا توڑنے کی دھمکیاں دینے لگے۔