Thursday, April 25, 2024

ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل کی عمر حد 50 سال کرنے بارے درخواست آئی جی کو بھیج دی گئی

ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل کی عمر حد 50 سال کرنے بارے درخواست آئی جی کو بھیج دی گئی
December 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایلیٹ فورس میں رہنے کیلئے  کانسٹیبل کی عمر کی حد 50 سال کرنے سے متعلق درخواست آئی جی پنجاب کو بھیج دی ۔ درخواست  گزار ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل علی عمران نے ہائیکورٹ سے  رجوع کیا تھا ، درخواست میں موقف اپنایا کہ  ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل رہنے کیلئے  عمر کی حد 42 برس مقرر ہے جس کےبعد  خدمات پنجاب پولیس کے حوالے کر دی جاتی ہیں ۔ درخواست گزار نے کہا کہ  اے ایس آئی ، سب انسپکٹر اور انسپکٹر 50 سال کی عمر تک ایلیٹ فورس میں رہ سکتا ہے  ، یہ دوہرا معیار آرٹیکل 4 اور25 کی خلاف ورزی ہے ، عدالت کانسٹیبل کی حد عمر بھی 50 سال کرنے کا حکم دے۔