Saturday, April 27, 2024

ایلسٹر کک نے گراہم گوچ سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ملکی ریکارڈ چھین لیا

ایلسٹر کک نے گراہم گوچ سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ملکی ریکارڈ چھین لیا
May 31, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کک اپنے ملک کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 30 برس کے کک نے یہ ریکارڈ ہیڈنگلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قائم کیا۔ پہلے یہ ریکارڈ گراہم گوچ کے پاس تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار نو سو رنز بنائے تھے اور اس ریکارڈ کو 1995ءسے اب تک کوئی نہیں توڑ سکا تھا۔ ایلسٹر کک نے 114ویں میچ میں 46 سے زیادہ کی اوسط سے آٹھ ہزار نو سو دو رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔