Tuesday, May 21, 2024

ایلس ویلز کی مشیر تجارت سے ملاقات، تجارت کے فروغ میں دلچسپی

ایلس ویلز کی مشیر تجارت سے ملاقات، تجارت کے فروغ میں دلچسپی
January 20, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  نے مشیر تجارت  سے ملاقات کی ، ملاقات میں   پاکستان امریکا کی پاکستان کیساتھ تجارت کے فروغ و استحکام دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایلس ویلز نے  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات  میں  کہا کہ دونوں ممالک کے مابین  زرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جاسکتا ہے ،پاکستان میں  زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ کی واضح صلاحیت موجود ہے،  معروف امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں ، مزید امریکی کمپنیاں  پاکستان میں سرمایہ کاری میں خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ  پاکستان، امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، امریکی انتظامیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کیلئے جلد بات چیت ہوگی ۔