Wednesday, April 24, 2024

ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات ،افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات ،افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
January 21, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات ہوئی جس میں افغان مفاہمتی عمل ،دوطرفہ تعلقات، سیاسی و معاشی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سیاسی و معاشی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فریقین کا مضبوط تجارتی روابط کے فروغ اور طویل المیعاد اور اشتراک عمل پر اتفاق رائے ہو گیا۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا بھارتی سیاسی و فوجی قیادت لائن آف کنٹرول پر جارحانہ اقدامات کی طرف گامزن ہیں۔ امریکا سمیت عالمی برادری تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے افغان امن اور مفاہمتی عمل پر پیشرفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا پاک افغان تعلقات اور امن عمل کیلئے پرعزم ہیں، مثبت کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ پاکستان، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا خاتمہ اور مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔