Saturday, May 4, 2024

ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی دوسری آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ، شفقت محمود

ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی دوسری آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ، شفقت محمود
May 22, 2018
لاہور (92 نیوز) ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی دوسری آگ سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ایل ڈی اے پلازہ میں دوسری آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ساجد وڑائچ نے کہا کہ ایل ڈی اے کے مخصوص افراد اسٹیل کی الماریوں سے مطلوبہ کاغذ نکال کر ساتویں منزل پر لے گئے اور آگ لگا دی جبکہ اس سےقبل ان افراد نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کر دیے۔ اس موقع پر شفقت محمود نے بھی ایل ڈی اے پلازے میں لگنے والی آگ پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ دو ماہ بعد لگنے والی آگ کی فرانزک رپورٹ میں آگ جان بوجھ کر لگانے کے شواہد موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے واضح کیا کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی اور الیکشن کمیشن میں جاتا نظر آرہا ہے۔