Saturday, April 27, 2024

ایل ڈی اے نے الرحمت ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے 145کروڑ روپے کا پل بنادیا

ایل ڈی اے نے الرحمت ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے 145کروڑ روپے کا پل بنادیا
January 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز)ایل ڈی اے نے کچا جیل روڈ پر ایک ارب 45 کروڑ  کی لاگت سے پل بنا کر الرحمت ہاوسنگ سوسائٹی کی بنجر زمین کو  اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا، منصوبے میں ایک ہزار رہائشی اور کمرشل پلاٹ بنائے گئے۔ کچا جیل روڈ لاہورکا یہ وہ پل ہےجو فیروز پور روڈ، ڈیفنس روڈ، ، مادر ملت روڈ،پیکو روڈ اور ماڈل ٹاؤن ایکٹنشن کو ملاتا ہے۔ پل کے ایک جانب سے اتفاق فاونڈری کی زمین پربنی الرحمت ہاؤسنگ سوسائٹی تو دوسری جانب کوٹ لکھپت جیل ہے ، جہاں نوازاور شہباز شریف قیدہیں۔ اس پل کی تعمیرمئی 2016 میں شروع کرکے اسے ایک سال میں مکمل کیا گیا، ذرائع کے مطابق پونے دو کلو میٹرپل کی تعمیر کےلئے  ایک ارب 45 کروڑ 38 لاکھ روپے لاگت آئی جوقومی خزانے سےاداکی گئی ۔ پندرہ کروڑ روپےمیں گیارہ کنال زمین خریدی گئی، پل بنانےکامقصد عوام کے ساتھ اتفاق فاونڈی کی جگہ پر بننےوالی الرحمت ہاؤسنگ سوسائٹی کو بہتر اپروچ دینا  تھا۔ منصوبے کے آغاز سے چار ماہ قبل  ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی جاری کیا گیااورزمین کا درجہ  انڈسڑیل  سے کمرشل میں تبدیل کرایا گیا  جس کےلئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئرمین ایل ڈی اےکے طورپرماسڑ پلان کو تبدیل کیا۔ ساتھ ہی منصوبے کے لیے 66 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ،  پی ایچ اے نےپل کی تزئین وآرائش کےلئے 80 لاکھ روپے بھی خرچ کر ڈالے۔ پل کی تعمیر سے بنجرزمین انتہائی قیمتی زمین میں تبدیل ہوگئی، منصوبے میں 815 رہائشی اور 203 کمرشل پلاٹ دکھائے گئے ۔ تاہم ایل ڈی کے ذرائع کے مطابق حقیقت کچھ اور ہے، منصوبے کو بحریہ ٹاؤن نے بنایا  اور بیچا ہے اور آج بھی بحریہ ٹاؤن کے گارڈ گیٹ پرتعینات ہیں۔