Thursday, April 25, 2024

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی درخواستوں پرعملدرآمد کی حکمت عملی تیار

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی درخواستوں پرعملدرآمد کی حکمت عملی تیار
April 8, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے بےگھر افراد کے لئے صوبائی حکومت کے منصوبے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی درخواستوں پرعملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جاری وساری رہے گا۔

پنجاب میں بے گھر افراد کے لئے حکومت پنجاب کا شاندار اقدام، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے اپلائی کرنے کی درخواستوں پرعملدرآمدکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 8 ہزار 500 کنال پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر وعدہ پورا کریں گے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ مخالفین میرا اعتماد متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب کی ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ اللہ تعالی نے منصب عطا کیا، عوام کے حق کے لئے ڈٹ کر کھڑا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے ملاقات کی اور اقلیتوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نے اقلیتوں کے لئے مختص خالی نشستوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے بھرتیوں کے لیے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔