Tuesday, May 14, 2024

ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان میں تیسرا بڑا ویکسی نیشن سینتر قائم

ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان میں تیسرا بڑا ویکسی نیشن سینتر قائم
March 29, 2021

لاہور (92 نیوز) بلدیہ عظمی لاہور نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان میں تیسرا بڑا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا، علاقے کے رہائشی افراد کو دہلیز پر ہی ویکسین کی سہولت فراہم دی گئی، آج سے ایک ہزار افراد کو ابتدائی طور پر اس سنٹر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

ایکسپو اور والٹن روڈ پر قائم سنٹرز کے بعد اندروں شہر کے باسیوں کے لئے اسپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان پر تیسرا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا گیا، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کہتے ہیں یہاں ایک ہزار بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

کیپٹن ریٹائر محمد عثمان کے مطابق مجموعی طور پر لاہور میں 18 لاکھ سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسین لگائی جائے گی، بیدیاں روڈ سے ملحقہ رہائشیوں کے لیے پی کے ایل آئی میں چوتھا سنٹر تیار کیا جا رہا ہے۔مینار پاکستان میں قائم ویکسی نیشن سنٹر میں آج سے 65 سال سے زائد بزرگ شہریوں کو واک ان جبکہ 50 سے 65 سال والوں کو رجسٹریشن کروانے پر ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گا۔