Monday, May 13, 2024

ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین نے کام بند کردیا، شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین نے کام بند کردیا، شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے
January 12, 2020
لاہور (92 نیوز) باغوں کے شہر میں کوڑا اٹھانے والی کمپنیوں نے کنٹریکٹ کے خاتمے کی تاریخ قریب آتے ہی کام بند کردیا، ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نے کام بند کیا تو شہر میں کوڑے کے ڈھیرلگ گئے، تعفن کے بھبھوکے اُٹھنے سے شہریوں کاسانس لینابھی مشکل ہوگیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے مرحلہ وار صفائی کے انتظامات نجی کمپنیوں سے واپس لینا شروع کر دیے، کمپنیوں کے کنٹریکٹ مارچ 2020 میں پورے ہو رہے ہیں۔ سڑکوں کی صفائی دھلائی کا کام البیراک اور اوزپاک کمپنیوں نے مرحلہ وار بند کر دیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے شارٹ کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نئے کنٹریکٹ عارضی طور پر پانچ ماہ کے لیے دیے جائیں گے، 5 سالہ کنٹریکٹ کے لیے کمپنیوں کی شارٹ لسٹنگ جاری ہے، گلی محلوں سے صفائی کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا کام ایل ڈبلیو ایم سی اپنے ملازمین کے ذریعہ کرے گی۔ ترک کمپنیوں نے صفائی اور کوڑا اکھٹا کرنے والی گاڑیاں سے نکالنا بند کرنا شروع کر دیں، شہر کے متعدد علاقے کوڑے کرکٹ سے بھر گئے، ویسٹ اٹھانے والی گاڑیاں 31 جنوری تک چلانے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق کمپنیوں نے نوکریوں سے مقامی ملازمین کو نکالنا شروع کر دیا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔