Thursday, May 9, 2024

ایل چاپو گوزمین ، منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ

ایل چاپو گوزمین ، منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ
October 19, 2019
لاہور  ( 92 نیوز ) شہریار آفریدی نے رانا ثنااللہ کو ڈرگ لارڈ  ایل چاپو گو زمین سے تشبیہ دیدی ، ایل چاپو گو زمین  منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے ۔ منشیات کی دنیا کا گاڈ فادر خواکین گو زمین ایل چاپو 1957  میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہوا ، پانچ فٹ چھ انچ قامت کے گوزمین کو شارٹی بھی کہا جاتا ہے۔ وہ 1980 کی دہائی میں شمال مغربی میکسیکو میں بااثر سینالوا کارٹیل کا رکن بنا اور یہ امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والا سب سے بڑا گروہ بن گیا۔ سال 2009 میں فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں گوزمین کو 701 نمبر پر شامل کیا ،  اس وقت ان کی مجموعی دولت  ایک ارب ڈالرسے زائد تھی۔ سال 1993 میں اسے  گوئٹے مالا سے گرفتار کر لیا گیا اور 2001 میں وہ ایک سکیورٹی گارڈ کی مدد سے جیل سے فرار ہو گیا ،اسے   دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے بیک وقت کئی ممالک میں مہم چلائی گئی لیکن وہ  2014 کے اوائل تک کسی کی پکڑ میں نہیں آئے اور پھر اسے فروری 2014 میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایل چاپو ایک بار پھر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن جنوری 2016 میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اور اسے  امریکہ منتقل کر دیا گیا۔ سینالوا میکسیکو کا شمال مغربی علاقہ ہے اوراسی نسبت سے ایل چاپو کے گروہ کا سینالوا کارٹیل نام پڑا ، گوزمین کے حکم پر اس کارٹیل نے کئی حریف گروہوں،سیاسی شخصیات کا خاتمہ کیا ۔جولائی 2018 میں امریکی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ کارٹیل سالانہ تین ارب ڈالر کی کمائی کرتا ہے۔ امریکہ میں جاری مقدمے کے مطابق یہ کارٹیل منشیات کی سمگلنگ کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس گروہ کا جال 50 ممالک میں پھیلا ہوا ہے ، اس گارڈ فادر کا اثر رسوخ اتنا ہے کہ حکومتیں بھی اس کے آگے بے بس ہیں۔ گزشتہ روز میکسیکو کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیل کر جس ڈرگ مافیا ڈان کو رہا کروایا گاوہ وہ اویڈوگزمین اسی ڈرگ مافیا گاڈ فادر ایل چاپو کا بیٹا ہے۔