Friday, April 26, 2024

ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ
August 31, 2016
لاہور(92نیوز)ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے ایل پی جی کی قیمت پانچ روپے فی کلوگرام بڑھ گئی۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور اور دیگر شہروں میں ڈومیسٹک سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے اضافہ کیا گیا ہے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 205 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے اس لئے ملک میں بھی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔