Wednesday, April 24, 2024

ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو اضافہ
June 23, 2015
لاہور(92نیوز)ایل پی جی کمپنیوں نےقیمتوں میں  پانچ روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس سے گھریلو سلنڈر ساٹھ اور کمرشل سلنڈر دوسوچالیس روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے مطابق پانچ روپے فی کلواضافہ سے  لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد،قصور اورسیالکوٹ میں  ایل پی جی کی نئی قیمت نوے روپے کلومقرر کی گئی ہے جبکہ رحیم یارخان،حیدر آباد اور اٹک میں ایل پی جی اب پچانوے روپے کلوملے گی۔ آزاد کشمیر میں ایل پی جی ایک سو روپے، ایبٹ آباد اور فاٹا میں ایک سوپانچ جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں  ایک سوپندرہ روپے کلو ہوگی۔