Monday, September 16, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں کمی ، اوگرا نےمارکیٹنگ کمپنیوں کی اجارہ داری بھی ختم کردی

ایل پی جی کی قیمت میں کمی ، اوگرا نےمارکیٹنگ کمپنیوں کی اجارہ داری بھی ختم کردی
February 8, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کبھی خوشی کبھی غم پٹرول۔ مٹی کا تیل ہوا مہنگا لیکن ایل پی جی کی قیمتیں ہوگئیں کم۔ 16سال بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں سے من مانے ریٹ لگانے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کی ایڈوائس پرملک بھر میں سلنڈر کی ایک قیمت مقرر کردی۔ تفصیلات کےمطابق پٹرول  ، مٹی کا تیل مہنگا ،گیس بھی مہنگی ،لیکن ایل پی جی سستی ہونے جارہی ہے جی ہاں حکومت نے 16 سال بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے پر کاٹ دیئے ۔ اب وہ اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر نہیں کرسکیں گی کیونکہ اوگرا نے ان سے یہ اختیار واپس لے لیا اوگرا نے وزارت پٹرولیم کی ایڈوائس پر ملک بھرمیں ایل پی جی سلنڈر کی ایک قیمت مقرر کردی۔ دستاویزات کے مطابق گھریلو سلنڈرکی قیمت3 سو روپے کمی کے ساتھ 9 سو روپے ہوگئی ۔ قیمتوں میں کمی سے ایل پی جی صارفین کو 30 روپے فی کلو تک ریلیف ملے گا۔ دستاویزات یہ بھی بتاتی ہیں کہ ایل پی جی کمپنیاں قیمتیں خود مقرر کرکے سالانہ اربوں روپے غیر منصفانہ طریقے سے کماری رہی تھیں اب لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں تمام کمپنیوں کو خودساختہ اضافہ نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔