Thursday, March 28, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا
March 21, 2017
لاہور(92نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ،گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمر شل سلنڈر 200 روپے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایل پی جی دسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی درآمدی کمپنیوں کی طرف سے گیس نہ خریدے جانے کی وجہ سے قیمتوں میں 5 روپے کلو اضافہ ہواجس سے گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 200 روپے مہنگاہو گیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز میں قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔۔انہوں  نے مزید کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی ڈیمانڈ پوری کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہےلیکن اوگرا کی دخل اندازی نے ملک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہےاوگرا نے رویہ نہ بدلا تو گیس سپلائی رکنے کا خدشہ ہے۔