Wednesday, May 8, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے غریب عوم شدید مشکلات کا شکار

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے غریب عوم شدید مشکلات کا شکار
August 18, 2020

پشاور ( 92 نیوز)حکومت نے  مسلسل چوتھے مہینے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا تومہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،گھریلو سلنڈر کی قیمت 50 روپے بڑھ گئی۔

مہنگائی اتنی کہ غریب کے لئے زندگی اجیرن ہوگئی، مئی، جون اور جولائی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو اگست میں ایک بار اضافہ کرلیا گیا، پہلے یکم اگست کوقیمت بڑھا دی گئی اور اب ایک بارپھراسی مہینے اس میں چار روپے فی کلوگرام کا اضافہ کیا گیا۔

مجموعی طور پر چار ماہ کے دورن ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایل پی جی استعمال کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا استعمال وہ غریب لوگ کرتے ہیں جوسوئی گیس کنکشن حاصل نہیں کرسکتے، اگر ہر ماہ اس کی قیمت میں اسی طرح  اضافہ ہوتا رہا توغریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھن جائے گا۔

بجلی کی قیمتیں پہلے ہی برادشت سے باہرہوچکی ہیں، اب ایل پی جی کی قیمتوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔