Saturday, April 27, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 8روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں 8روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا
November 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایل پی جی کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ستاون ڈالر فی ٹن اضافہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں تین سو تریسٹھ ڈالرز سے بڑھ کر چار سو بیس ڈالرز ہو گئیں۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے عالمی مارکیٹ میں اضافے کی بنیاد پر قیمتیں بڑھائی ہیں۔ پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار تیس ہزار ٹن اورطلب چھ ہزار ٹن روزانہ ہے۔ انہوں نے کہا حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ہر بار ڈھونگ رچا کر کروڑوں روپے کی لوٹ مار کی جاتی ہے۔ حکومت عوام کو سستی گیس فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی بنائے۔