Friday, April 26, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ
February 26, 2020
کراچی (92 نیوز) ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ایران سے فراہمی بند ہونے کے باعث ہوا۔ کرونا وائرس کے ملکی معشیت پر اثرات پڑنا شروع ہو گئے۔ ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک کا اضافہ ہو گیا۔ ایل پی جی کی قیمت فی کلو 200 روپے سے تجاوز کر گئی۔ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر 2 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا۔ ایران سے یومیہ 1 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی لیکن سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرز پاک ایران سرحد پر پھنس گئے۔ سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹر کیلئے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لئے متبادل آپشن پر غور کرے۔