Thursday, April 18, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں  25 روپے فی کلو کمی کر دی گئی
October 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مہنگائی میں پسے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو  قیمت میں  25روپے کمی کر دی گئی ہے ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390 روپے تک آگیا جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کمی کی گئی ۔ ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب ہوگی۔