Friday, March 29, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عوام کے لیے خوشی کی خبر آگئی، ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔ فروری میں ایل پی جی 142 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوگی۔ [caption id="attachment_264833" align="alignnone" width="1015"]ایل پی جی ، قیمت ، 10 روپے ، فی کلو کمی ، اسلام آباد ، 92 نیوز ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی[/caption] اوگرا نے ایل پی جی 9 روپے 40 پیسے فی کلو سستی کر دی، گھریلو سلنڈر 110، کمرشل 501 روپے سستا ہو گیا۔ گیس کی فی کلو قیمت 152 سے کم ہوکر 142 روپے ہو گئی۔ قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پورے ملک میں یکساں ہو گا۔ مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے 40 پیسے فی کلو کمی کے بعد فروری کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1680 روپے مقرر کردی گئی۔ اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔