Monday, September 16, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا
January 31, 2017
لاہور(92نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سلینڈر 100،کمرشل سلینڈر 400 روپے مہنگاہوگیاہے۔ چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق،بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 84ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا،ایس ایس جی سی اور ای وی ٹی ایل چارجز انٹرنیشنل ریٹ کے مطابق کیے جائیں تو قیمت کم ہوسکتی ہے، کراچی میں ایل پی جی 100روپے فی کلو ہوگئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1150روپے کا ہوگیا ہے۔لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،جہلم،قصور،ساہیوال،سیالکوٹ،ڈسکہ،پشاور میں ایل پی جی 105روپے ہونے کے بعدگھریلو سلینڈر1210روپے کا ہوگیا ہے۔رحیم یارخان،صادق آباد،حیدرآباد،اٹک،گجرات،میرپور آزاد کشمیر میں ایل پی جی 120روپے فی کلو ہونے کے بعد گھریلو سلینڈر 1390روپے ہوگیا ہے۔راولپنڈی،اسلام آباد،ایبٹ آباد مظفرآباد،باغ،فاٹا،ٹنڈومحمد خان،میں ایل پی جی 125روپے فی کلو ہوگئی ہے میرپور خاص، عمرکوٹ، نوابشاہ، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو، جامشورو، شکارپور میں ایل پی جی 125روپے فی کلوہوگئی،گھریلو سلنڈر 1450روپے ہوگیا ، میرپورخاص،عمرکوٹ،نوابشاہ،مٹیاری،ٹھٹھہ،دادو،جامشورو،شکارپور میں ایل پی جی 125روپے فی کلوہوگئی،گھریلو سلینڈر 1450روپے ہوگیا ہےگلگت بلتستان،مری،نتھیاگلی،بالاکوٹ می ایل پی جی 130روپے فی کلوہوگئی،گھریلو سلینڈر 1510روپے کاہوگیا ہے۔