Saturday, May 11, 2024

ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی

ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی
April 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کردی گئی۔

عوام کے لیے اچھی خبر ہے، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں خاطر خواہ کمی کردی گئی، ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کی گئی۔ 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر146  روپے 19 پیسے سستا ہوگیا‎۔ اوگرا نے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2021 کیلئے ہوگا، ‎ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کی گئی ہے۔ ‎اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے ہوگئی، اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی۔

ایک ماہ قبل بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 9 پیسے کمی کی گئی تھی۔