Saturday, April 20, 2024

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 20 روپے اضافے کی حکمت عملی تیار

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 20 روپے اضافے کی حکمت عملی تیار
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) ایک طرف گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تو دوسری جانب عوام پر ایل پی جی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی۔ اور قیمت میں ریکارڈ 20 روپے فی کلو اضافے کیلئے حکمت عملی بنالی گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 20 روپے فی کلو اضافہ کے بعد 130 سے بڑھ 150 روپے فی کلو گرام ہوجائے گی جس کے ساتھ ہی گھریلو سلنڈر 250 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے عالمی مارکیٹ کی قیمت کے تناسب سےایل پی جی کی مقامی قیمت بڑھائی جارہی ہے۔ جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 1760 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6810 روپے ہوجائے گی۔ عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی قیمت کم رکھنے کیلئے حکومت پالیسی میں تبدیلی متعارف کرائے۔