Friday, April 26, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ایل پی جی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، گھریلو سلنڈر 236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

مہنگائی کے آفٹرشاکس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ گھریلو سلنڈر 236 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

ایل پی جی 175 روپے فی کلو سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2060 سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہو گیا۔ کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے کا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو جواز بنا کر کیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔