Friday, April 26, 2024

ایل پی جی فی کلو ساڑھے پانچ روپے مہنگی ہو گئی

ایل پی جی  فی کلو ساڑھے پانچ روپے مہنگی ہو گئی
October 1, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) عوام پر سوئی گیس کے بعد ایل پی جی کا بم بھی گرا دی گیا۔ فی کلو  ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے اضافہ کر دیا گیا۔ مارکیٹ میں ایل پی جی 142روپے فی کلو ہو گئی ۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر  65 جبکہ کمرشل سلنڈر 252 روپے  مہنگا ہو گیا۔ گزشتہ ماہ حکومت نے  سوئی گیس کی قیمت میں 10فیصد تا 140 فیصد اضافہ کیا تھا ۔ حکومت کی جانب سے اس ماہ کیلئے  پٹرولیم مصنوعات کے نرخ نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔