Thursday, May 9, 2024

ایل پی جی امپورٹرز کو سرکاری قیمت سے آزاد کرنیکا فیصلہ

ایل پی جی امپورٹرز کو سرکاری قیمت سے آزاد کرنیکا فیصلہ
August 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایل پی جی سے متعلق نئی پالیسی تیار کرلی گئی۔ ایل پی جی امپورٹرز کو سرکاری قیمت سے آزاد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قیمتیں مارکیٹ میں متعین کی جائیں گی۔ حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی۔ ایل پی جی کی نئی پالیسی سامنے آگئی۔ حکومت نے ایل پی جی امپورٹرز کو سرکاری قیمت سے آزاد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں کوتعین مارکیٹ میں کیا جائےگا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق  توانائی کی کیبنٹ کمیٹی نے تمام متعلقہ محکموں سے رضا مندی حاصل کرلی۔ معاملہ ای سی سی کی آئندہ میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔ حمتی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی۔ نئے فامولے کے تحت انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کم کردیا جائے گا۔ یہ سہولت  سرکاری اور نجی دونوں کمپنیوں کو حاصل ہوگی۔ سیلز ٹیکس 10 سے 0 فیصد کردیا جائے گا اسکا فائدہ نجی کمپنیوں کو ہوگا۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ 20 ارب روپے امپورٹ کی مد میں کمپنیوں کو بچت ہوگی۔ کچھ ہی عرصہ میں قیمیتں بڑھنے کے باعث یہ فائدہ 100 ارب روپے سالانہ تک بڑھ جائے گا۔