Thursday, April 25, 2024

ایل سلواڈور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

ایل سلواڈور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی
June 1, 2020

ایل سلواڈور ( 92 نیوز) ایل سلواڈور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایل سلواڈور میں چند روز سے طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی رکھی ہے ، تیزہواؤں کی وجہ سے مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درجنوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے،، متعدد مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

 پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ، مختلف حادثات میں سات افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جن میں آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔