Tuesday, April 16, 2024

ایل اے تھری کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان نے میدان مارلیا، غیر حتمی ، غیرسرکاری نتیجہ

ایل اے تھری کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان نے میدان مارلیا، غیر حتمی ، غیرسرکاری نتیجہ
November 24, 2019
مظفر آباد ( 92 نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی کےحلقہ ایل اے  تھری کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی   کے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے میدان مار لیا  جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے صہیب سعید دوسرے نمبرپر رہے ۔ میرپور آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لے پولنگ کا عمل صبح 8  سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا ، غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار  بیرسٹر سلطان محمود چودھری 17 ہزار 673 ووٹ لے کر کامیاب  جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار صہیب سعید 14ہزار 813 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔ حلقہ بھر کے 119 پولنگ اسٹیشن میں سے 50 حساس ترین تھے  ، پولنگ کا عمل پولیس کی نگرانی میں ہوا،بعض جگہوں پرمسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ حلقہ ایل اے تھری کی  نشست  ن لیگ  کے چودھری محمد سعید کی سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں نااہلی پر خالی ہوئی تھی۔