Friday, May 17, 2024

ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس دائر ، احتساب عدالت نے پانچ نئے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے

ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس دائر ، احتساب عدالت نے پانچ نئے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے
September 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے ایل این جی کیس کا ضمنی ریفرنس دائر کردیا، احتساب عدالت نے پانچ نئے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے ۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی جس میں  شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے ، نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ ضمنی ریفرنس دائر کردیا ہے۔

ملزمان ریفرنس کی کاپیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ عدالت نے 5 نئے ملزمان کونوٹسزجاری کرتے ہوئے سماعت 22 ستمبرتک ملتوی کردی۔