Tuesday, April 23, 2024

ایل این جی کیس میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش

ایل این جی کیس میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش
May 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی کیس میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے۔ نیب نے ایک اور سوالنامہ تمھا دیا۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب راولپنڈی میں پیش ہو کر ایل این جی کیس میں بیان ریکارڈ کرایا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایل این جی معاہدوں کے دوران ہونیوالی ٹرانزیکشنز سے متعلق سوالات  کیے اور پوچھا آپکے اکاونٹ میں اربوں روپے کی اچانک ٹرانزیکشنز کیسے ہوئی؟ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جواب میں بتایا انکا ان ٹرانزیکشنز سے کوئی تعلق نہیں۔ ایل این جی معاہدہ قوائد کے مطابق کیا۔ نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم کو سوالنامہ دے دیا جس میں ضمنی ریفرنس کیلئے اکٹھے کیے گئے شواہد پر سوال پوچھے گئے ہیں؟؟؟نیب نے ٹیکس، بنک اکاونٹس کی تفصیل، اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ نیب تحریری جواب کی روشنی میں شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کرے گی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ لیگی رہنما نے نیب قانون میں ترامیم پر زور دیا اور کہا ترامیم کا مسودہ حکومت کو دے دیا ہے۔ مسودہ میں نیب قانون میں موجود خامیوں کو دور کیا گیا ہے، احتساب کو نہیں ۔ خامیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔