Tuesday, April 23, 2024

ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
March 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے ایل این جی کیس میں میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ،  پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کویقین دہانی کرادی ، مفرور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد مظفرالاسلام سے متعلق رپورٹ بھی پیش  کر دی گئی ۔ ایل این جی ریفرنس میں  احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے سماعت کی ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت ملزمان کی حاضری لگوائی گئیں ، دوران سماعت وکیل صفائی کہا کہ نیب ابتک ضمنی ریفرنس دائر نہ کرسکا ،نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ ریفرنس کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، آئندہ سماعت تک دائر کردینگے۔ نیب تفتیشی افسر نے مفرورملزم شاہد مظفرالاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کی ، بتایا کہ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹس کی دوبارہ تعمیل کی کوشش کی ، وہ اپنے کسی بھی پتے پرموجود نہیں ، ملزم کو باضابطہ اشتہاری قرار دینے کی استدعا کردی  جس کے بعد عدالت نے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے نیب کو تنقید کا نشانہ بنایا  ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور ان کے خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گی جن کے اکاؤنٹس میں 2013 کے بعد ساڑھے تین ارب کی مشکوک ٹرانزکشن ہوئیں۔ نیب کا دعوی ہے کہ تمام رقوم ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ ہونے کے بعد اکاؤنٹس میں آتی رہیں،شاہد خاقان عباسی کی ائیر لائن کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہو گا۔