Sunday, April 28, 2024

ایل این جی کیس ، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع

ایل این جی کیس ، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع
November 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) ایل این جی کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی ، عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کردی۔ ایل این جی  کی سماعت کے دوران  شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آئے اور کہا میرے خلاف کیس ہے کیا یہ بتا دیں ، شاہد خاقان کے جواب میں نیب نے پیشرفت رپورٹ پیش کر دی، نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے شاہد خاقان پر کیا الزامات ہیں یہ ہم ریفرنس میں بتا دیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر نے  بتایا کہ ایل این جی ریفرنس تیار ہے، ریجنل  بیورو منظوری دے چکا، ہیڈکوارٹرز سے منظوری کے بعد 14 روز میں ریفرنس دائر کریں گے، شاہد خاقان عباسی پر الزامات کیا ہیں یہ ریفرنس میں بتادیں گے، سابق وزیراعظم صرف عوام کےلیے یہاں باتیں کرتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوال تو یہ ہے کہ ریفرنس دائر کیے بغیر 90 روزہ سے زائد دن گزرنے کے باوجود ابھی تک قیدمیں کیوں رکھا گیا ہے ۔ عدالت نے تینوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 3 دسمبر کو دوبارہ  طلب کرلیا، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ نہ پہلے غیرجمہوری سیٹ اپ کا حصہ بنے نہ آئندہ بنیں گے، نوازشریف کو ریلیف نہیں ان کا حق دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت تباہ کردی، یہ حکومت نالائقوں کا ٹولہ ہے، کوئی ایک بھی وزیرقابل نہیں۔