Friday, May 10, 2024

ایل این جی کیس، شیخ رشید شاہد خاقان کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے

ایل این جی کیس، شیخ رشید شاہد خاقان کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے
December 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی کیس میں شیخ رشید شاہد خاقان کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے۔ احتساب عدالت میں گواہی دیں گے۔ نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔ شیخ رشید احمد بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے۔ وزارت توانائی کے چار افسران بھی گواہان میں شامل ہیں۔ وزارت توانائی کے محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو، عمر سعید بھی گواہ بن گئے۔ قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں۔ جمیل اجمل ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔