Thursday, May 9, 2024

ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع

ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع
January 6, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) ایل این جی کیس میں احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی، مفتاح اسماعیل سمیت 3ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ ایل این جی سکینڈل  کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق ، آغا جان اورسعید احمد سمیت دیگر ملزمان کو  احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے روبروپیش کیا گیا۔ بیرسٹر ظفر اللہ نے شاہد خاقان عباسی کے وکیل طور پر وکالت نامہ جمع کرایا، مفتاح اسماعیل سمیت 3 ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، عدالت نے درخواستوں پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جنوری کو دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں خامیوں پرحکومت کوجواب دینا چاہیے۔سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ضمانت کی درخواست تب دائر کریں جب کوئی کیس ہو۔