Thursday, May 9, 2024

ایل این جی کرپشن کیس، سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اشتہاری قرار

ایل این جی کرپشن کیس، سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اشتہاری قرار
June 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام اشتہاری قرار دیئے گئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے شاہد الاسلام کا اشتہار جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی کرپشن ریفرنس میں مفرور ملزم سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا ہے ۔ عدالتی حکم پر یہ اشتہار احاطہ عدالت، ملزم کے گھر اور عوامی مقامات پر چسپاں کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے لکھا کہ وہ اس بات پر مطمئن ہے کہ ملزم مفرور ہے ۔ مفرور ملزم شاہد الاسلام ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 11 جون کو پیش ہو ورنہ اشتہاری قرار دے دیا جائے گا ۔