Sunday, September 8, 2024

ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر لٹک گئی‘ وزیر پٹرولیم ہنگامی دورے پر روس روانہ

ایل این جی پائپ لائن کی تعمیر لٹک گئی‘ وزیر پٹرولیم ہنگامی دورے پر روس روانہ
January 18, 2016
کراچی (92نیوز) روسی کمپنی آرٹی گلوبل ریسورسز نے 11سو کلو میٹر کی پائپ لائن بنانی تھی جس پر پابندی عائد ہو گئی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ہنگامی دورہ پر روس روانہ ہو گئے۔ ان کا کہناتھا کہ روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور ایل این جی پائپ لائن پر کام شروع نہ ہو سکا۔ روسی کمپنی آرٹی گلوبل ریسورسز نے 11سو کلو میٹر کی پائپ لائن بنانی تھی جس پر پابندی عائد ہو گئی۔ امریکہ نے روسی کمپنی پر پابندی لگائی ہے۔ اکتوبر 2015ءمیں روسی کمپنی کا ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ہنگامی دورہ روس روانہ ہو گئے۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ روسی حکام کے ساتھ معاہدہ پر بات ہو گی۔ امید ہے کہ روسی حکومت معاہدہ پر عمل درآمد کے لئے تعاون کرے گی۔ ایل این جی پائپ لائن سے سالانہ 12۔ 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پنجاب آنی تھی۔ وزیر پیڑولیم 3 دن کے دورہ پر روس گئے ہیں۔