Monday, September 16, 2024

ایل این جی سے بجلی پیداکرنےکیلئے 1000میگاواٹ پاورپلانٹس کی بولیا ں کھول دی گئیں

ایل این جی سے بجلی پیداکرنےکیلئے 1000میگاواٹ پاورپلانٹس کی بولیا ں کھول دی گئیں
April 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ایل این جی پاورپلانٹس بولیوں میں مبینہ بے قاعدگیاں بے نقاب ہونے کے ڈرکی وجہ سے وزارت پیٹرولیم نے خاموشی سے بولیاں کھول دیں، متعلقہ اداروں کو بھی لاعلم رکھا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزارت پانی وبجلی کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کوایک خط لکھا گیا کہ ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے لیے 1000میگاواٹ پاور پلانٹس کی بولیاں کھولی جائی گی، چونکہ یہ پاور پلانٹس پی پی آبی کے زیر انتظام نصب کیے جانے تھے اس لیے بولیاں کھولنے کا مقام بھی پی پی آئی بی مقرر کیا گیاخط میں تو یہ لکھا گیا ہے کہ بولیوں کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے اور بولیاں میڈیا کے سامنے کھولی جائیں گی لیکن جب بولیاں کھلنے کا وقت آیا تو نہ وہاں میڈیا تھا اور نہ ہی پی پی آئی بی حکام موجود تھے صرف دونوں وزارتوں کے ذمہ داروں نے بولیاں کھول کر کام تمام کر لیا قومی مفاد میں عوامی منصوبوں کے لیے بولی کس کی کامیاب ہو گی چند افراد کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ ایل این جی کا عمل کتنا شفاف ہے۔