Sunday, April 28, 2024

ایل این جی ریفرنس ، نیب کو تفتیش مکمل کرکے حتمی ریفرنس دائر کرنے کا حکم

ایل این جی ریفرنس ، نیب کو تفتیش مکمل کرکے حتمی ریفرنس دائر کرنے کا حکم
July 3, 2020
 اسلام (92 نیوز) ایل این جی ریفرنس میں احتساب عدالت نے نیب کو تفتیش مکمل کرکے چھ اگست کو حتمی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق ‏وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل سمیت دیگر ملزمان پیش ‏ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ کچھ ‏نیا ریکارڈ ملا ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریفرنس مکمل کرنے کیلئے مزید تین ‏سے چار ہفتے درکارہوں گے۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب سپلیمنٹری ریفرنس آئے گا تب ‏ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے کہا کہ دوسال تک نیب مختلف سوالات ہمیں دیتے رہے۔ ‏ساڑھے چھ ماہ جیل میں رکھنےکے باوجود نیب ریفرنس دائرنہیں کر سکا۔ ہمارے ساتھ ‏ایسا تماشا نہ لگایا جائے۔ ریفرنس دائر ہونے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ‏نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ آخری مہلت ہے۔ آئندہ سماعت 6 اگست تک ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایک سال تفتیش ہوتی ‏رہی ، 8 ماہ کے قریب گرفتار رہا، کوئی جواز نہیں دیا گیا۔ ایک سوال نہیں کیا گیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نہیں چل رہی، چاہتا ہوں کہ حکومت پانچ سال پورے ‏کرے۔