Sunday, May 12, 2024

ایل این جی ریفرنس، نیب نے ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا

ایل این جی ریفرنس، نیب نے ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
August 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے ایل این جی ریفرنس میں ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔ عبداللہ خاقان سمیت پانچ نئے ملزمان نامزد کردیئے۔ احتساب عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ختم کریں ورنہ یہ ملک کو ختم کردے گا۔ ایل این جی ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، نیب نے ضمنی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان سمیت پانچ نئے ملزمان نامزد مجموعی ملزمان کی تعداد 15 ہوگئی۔ ریفرنس میں نیب نے نجی کمپنیوں کے افسران پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کردیا۔ قبل ازیں احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت پیشی پر عدالتی عملے نے ریفرنس کے شریک ملزمان کی حاضری لگائی۔ رجسٹرار آفس جانچ پڑتال کے بعد ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہ وہ نیب کے مشکور ہیں نیب نے انہیں ارب پتی لوگوں کی فہرست میں شامل کیا۔ چیئرمین نیب سے پوچھیں گے کہ ٹیکس پیڈ پیسے سے منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان پر الزام ہے انہوں نے معاہدے میں ایک کمپنی کو 21 ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا، جبکہ معاہدے سے قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔