Saturday, April 27, 2024

ایل این جی ریفرنس میں دو غیر ملکیوں کو نوٹس تعمیل کرانے کی رپورٹ پیش

ایل این جی ریفرنس میں دو غیر ملکیوں کو نوٹس تعمیل کرانے کی رپورٹ پیش
November 11, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) ایل این جی ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دو غیر ملکیوں کو نوٹس تعمیل کرانے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی  سماعت ہوئی ،  شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے ریفرنس کی دستاویزات پر سوالات اٹھا دیے  جس پر عدالت کی جانب سے نیب کو  اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی گئی ۔