Thursday, April 25, 2024

ایل این جی درآمد کا نجی کمپنی کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ دینے کا انکشاف

ایل این جی درآمد کا نجی کمپنی کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ دینے کا انکشاف
December 8, 2015
کراچی(92نیوز)ایل این جی درآمد میں نجی کمپنی کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ دینے کا انکشاف ہوا ہے ، ملک کو 15سال کے دوران 2ارب روپے کا نقصان ہو گا وزیر پٹرولیم، سابق سیکرٹری اور گیس کمپنیوں کے سربراہ ملوث ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق 92نیوز نے ایل این جی کی درآمد سے متعلق رپورٹ حاصل کر لی ایل این جی درآمد میں نجی کمپنی کو خلاف ضابطہ ٹھیکہ دیا گیا ہے جس سے ملک کو پندرہ سال کے دوران دو ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ وزیر پٹرولیم، سابق سیکرٹری اور گیس کمپنیوں کے سربراہ ملوث ہیں ،نائنٹی ٹو نیوز نے ایل این جی کی درآمد سے متعلق رپورٹ حاصل کر لی ہے۔