Thursday, April 18, 2024

ایل این جی اسکینڈل کیس میں پہلے ملزم کی ضمانت منظور

ایل این جی اسکینڈل کیس میں پہلے ملزم کی ضمانت منظور
November 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل کیس میں پہلے ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ نیب شیخ عمران الحق کی کرپشن یا اختیارات سے تجاوز ثابت نہ کرسکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت کا سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔