Friday, April 26, 2024

ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ نیب میں طلبی

ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ نیب میں طلبی
July 18, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ نیب میں طلب کر لیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کو آج صبح دس بجے نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے ایل این جی سکینڈل میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو آج قومی احتساب بیور راولپنڈی میں طلب کرلیا۔ شاہد خاقان عباسی نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک زبیر احمد کے سامنے پیش ہونگے۔ سابق وزیر پیٹرولیم سے قطر سے ایل این جی کی درآمد میں کرپشن کے حوالے  سے سوالات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں جبکہ بلٹ پروف گاڑی کے ناجائز استعمال کے حوالے سے نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔